عرفان صدیقی کا صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سے اظہار تعزیت

منگل 17 اکتوبر 2017 13:47

عرفان صدیقی کا صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سے اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وا دبی ورثہ عرفان صدیقی نے دربار عالیہ حضرت سلطان باہو کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر صاحبزادہ سلطان امتیاز الحسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

متعلقہ عنوان :