پاکستان کے متعدد فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے سر گرم

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

پاکستان کے متعدد فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے سر گرم
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستانی ٹی وی اداکاروں اور اداکارائوں کے دل میں پھر بھارتی فلموں اور وہاں کی نامور اداکارائوں کے ہمراہ کام کرنے کا شوق تیزی سے بڑھ رہا ہے،تفصیلات کے مطابق ہمارے نامور ٹی وی اداکار ہمایوں سعید اداکار ہ کرینہ کپور کے ہمراہ ہیرو آنے کی خواہش رکھتے ہیں،اداکار احسن خان کی خواہش ہے کہ انہیں پریا نکا چوپڑا کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملے،اداکارہ مہوش حیات ،ماہرہ خان بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ کام کرنے کی آرزو رکھتی ہیں،اسی طرح ہمارے متعدد گلوکار اور گلوکارائیں بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا فنی مستقبل جگانے کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ان گلوکاروں میں حمیرا چنا، حمیرا ارشد، شبنم مجید ،سائرہ نسیم ایسی سنگرز ہیں جو بھارتی گلوکارائوں کے مقابلے میں بہتر سنگرز ثابت ہوسکتی ہیں۔بھارت کی شوبز انڈسٹری میں ہمارے نامور گلوکار مہدی حسن مرحوم، نصرت فتح علی خان، غلام علی، راحت فتح علی خان اورعلی ظفر ماضی میں پہلے ہی اپنا آپ منوا چکے ہیں،ٹی وی اداکارہ سجل علی بھی بھارتی فلم ’’مام‘‘ میں کرنے کے بعد مزید کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :