مسلح طالبان کا گردیز میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پرحملہ،30 پولیس اہلکار ہلاک

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

کابل۔ 17 اکتوبر (اے پی پیافغانستان میں طالبان نے گردیز میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے،افغان وزارت داخلہ اور صوبہ پکتیا کی پولیس کے مطابق مسلح طالبان جن میں کم از کم ایک خودکش بمبار اور درجنوں بندوق بردار ہیں نے گردیز میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی کی عمارت پر منگل کی صبح حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور درجنوں زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد سے اردگرد کے علاقے کو سیل کر کے اضافی فوجی اور پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :