پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے ،زرعی ماہرین

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

سلانوالی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے ،یہ سرد موسم کی سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ 30تا 35ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ،پنجاب کے آبپاش علاقوں میں وسط نومبر سے دسمبر تک کا شت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے، کا شت کار پالک 15تا 20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کا شت کریں ،پالک کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہوکا انتخاب کریں ،پالک کلر اٹھی زمین کو بھی برداشت کرلیتی ہے ،کا شت سے ایک ماہ قبل زمین کو ہموار کرنے کے بعد گوبر کی گلی سڑ ی کھاد 12تا 15ٹن فی ایکڑکے حساب سے ڈا ل کر ہل اور سہاگا چلا کر زمین میں ملاد یں اور کھیت کو پانی لگادیں ،وتر آنے پر 2دفعہ ہل اور سہاگا چلا کر دبا دیں تا کہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبر کی کھاد مزید گل سڑ جائے ،پالک کی کاشت کیلئے کھیت کو 10مرلہ کی کیاریوں میں تقسیم کرلیں، 35سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹریاں بنالیں ، ان میں بیج کیر ہ کریں۔

متعلقہ عنوان :