تجا و ز ات ختم نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروا ئی کی جا ئے گی ،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

سلانوالی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی محمد حسین را نا نے سلانوا لی کے تا جر و ں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ تجا وزات کو از خود ختم کر دیں، تجا و زا ت ختم نہ کر نے وا لو ں کے خلا ف مقد ما ت د ر ج کر کے ا نہیں جیل بھجوا د یا جا ئے گا، جلد شروع ہونے وا لے گرینڈ آپریشن کے دورا ن تمام پختہ تجا و ز ات کو بلڈوز کر د یا جا ئے گا اور تجا و ز ات کنند گا ن کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کارروا ئی کی جا ئے گی ،ا ن خیا لا ت کا اظہارا نہوں نے چیف آفیسر سلانوالی مہر ظفرحیات لا لی کے ہمرا ہ شہر کے مختلف با زارو ںکے دور ہ کے مو قع پر تا جر و ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،انہوںنے کہا کہ تجا و زات کے با عث ٹریفک کی روانی متاثر ہو ر ہی ہے ا س لیے سلانوالی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا، تا جر برادر ی کو ا س سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاو ن کر نا ہوگا۔