محکمہ خوراک کے زیراہتمام ''محفوظ خوراک سب کیلئے ''کے عنوان سے آگاہی سیمینار کاانعقاد

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

بھکر۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)محکمہ خوراک بھکر کے زیر اہتمام ''محفوظ خوراک سب کیلئے ''کے عنوان سے ایک آگاہی سیمینار محکمہ خوراک کے ضلعی دفتر اور محکمہ صحت کے اشتراک سے منعقد کیاگیا ۔جس میںاے ڈی سی ریونیوحافظ احمد طارق مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ریاض حسین اعوان،فوڈ گرین انسپکٹرز ودیگرسٹاف،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائومحمد سلیمان،انجمن تاجران کے صدر رانامحمد حنیف وجنرل سیکریٹری عاشق کھوکھر،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اشرف رضا،ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد اسحاق وہیلتھ سٹاف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فوڈاتھارٹی ، دیگر مختلف شعبوں کے افسران واہلکاران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمان خصوصی اے ڈی سی ریونیوحافظ احمد طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے عوام کو ملاوٹ سے پاک،صاف ستھری ،صحت افزاء اور غذائیت سے بھرپور اشیائے خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کیے ہیںتاکہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد کو مستحسن امر قرار دیا اور کہاکہ اس کی بدولت معاشرے میں ''اچھی خوراک بہتر صحت''کا اصول حکومت پنجاب کے وژن کے عین مطابق سرایت پذیری حاصل کرے گا۔