فلم ’’ملک‘‘ میں اداکار رشی کپور کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 13:37

فلم ’’ملک‘‘ میں اداکار رشی کپور کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ملک‘‘ میں اداکار رشی کپور کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹر میں رشی کپور کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور انہوں نے سفید قمیض کے ساتھ سرمئی ہاف جیکٹ پہن رکھی ہے۔فلم کے ہدایتکار انوبھو سنہا ہیں ۔فلم کی کہانی جوئنٹ فیملی پر مبنی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں تاپسی پنو، پرتیک بابر، راجت کپور ، نینا گپتا اور رشی کپور شامل ہیں ۔فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :