فلم ’’پدماوتی‘‘ کا تجربہ تھکا دینے والا تھا، دیپکا پڈوکون

منگل 17 اکتوبر 2017 13:37

فلم ’’پدماوتی‘‘ کا تجربہ تھکا دینے والا تھا، دیپکا پڈوکون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا فلم ’’پدماوتی‘‘ کا تجربہ تھکا دینے والا تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا پڈوکون نے رام کمال مکھرجی کی کتاب ’’بی یانڈ دی ڈریم گرل ‘‘جو ہیما مالینی کی زندگی سے ماخوذ ہے کی لانچ تقریب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ کا تجربہ بہت تھکا دینے والا تھا ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلم ’’پدماوتی‘‘ میں اپنے کردار پر نو مہنیے مسلسل کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم کے کردار کے لئے نہ صرف سکت محنت کی ہے بلکہ اپنی حقیقی زندگی میں سمجھوتہ بھی کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :