چین افغانستان کے بے گھر افراد کیلئی10لاکھ ڈالر امداد دے گا،

امدادعالمی خوراک پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔چینی سفیر کا اعلان

منگل 17 اکتوبر 2017 13:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) افغانستان میں چین کے سفیر یائو جینگ نے کہا ہے کہ چین عالمی خوراک پروگرام کے تحت افغانستان کو 10لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا،یہ امداد خوراک فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی،اس سلسلے میں یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چینی سفیر اور عالمی خوراک پروگرام کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر پال ہووے نے بھی شرکت کی،چینی سفیر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردیاں آرہی ہیں جس سے بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس لیے افغانستان کا دوست اور قریبی ہمسائیہ ہونے کے لحاظ سے چین افغانستان ک بے گھر افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لیے دس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔چین اور عالمی خوراک پروگرام کے درمیان افغانستان میں یہ پہلا تعاون ہے۔ اس موقع پر عالمی خوراک پروگرام کے پال ہووے نے چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعاون نیا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :