امریکی چینل پر چینی صدر شی جن پنگ بارے دستاویزی فلم " ٹائم آف شی" نشر

تین روز میں جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، بھارت ، تھائی لینڈ اور ملائشیا سمیت 37 ممالک کی20 کروڑ سے زائد لوگوں نے فلم دیکھی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:16

امریکی چینل پر چینی صدر شی جن پنگ بارے دستاویزی فلم " ٹائم آف شی" نشر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکی چینل ڈسکوری نے چینی صدر شی جن پنگ کے طرز حکمرانی سے متعلق خیالات اور تصورات پر مبنی دستاویزی فلم " ٹائم آف شی" نشر کر کر دی ،جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، بھارت ، تھائی لینڈ اور ملائشیا سمیت 37 ممالک کی20 کروڑ سے زائد لوگوں نے فلم دیکھی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی چینل ڈسکوری نے مسلسل تین روز اپنے مقبول ترین شو میں چین کے صدر شی جن پنگ کے طرز حکمرانی سے متعلق خیالات اور تصورات پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی ۔

تین اقساط پر مشتمل دستاویزی فلم کا عنوان " ٹائم آف شی" ہے جبکہ جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، بھارت ، تھائی لینڈ اور ملائشیا سمیت 37 ممالک کے بیس کروڑ سے زائد ناظرین نے دستاویزی فلم دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

پہلی قسط میں چین کی جانب سے غربت کے خاتمے ، صحت عامہ کے شعبے میں اصلاحات ، ہائی اسپیڈ ٹرینز کی تعمیر اور لوگوں کی عام روزمرہ زندگی میں بہتری سے متعلق اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دوسری قسط میں چین کی جانب سے شعبہ رسد میں اصلاحات ، ٹیکنالوجی میں جدت اور آلودگی میں خاتمے سمیت ملکی سطح پر حاصل کی جانے والی دیگر کامیابیوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔دستاویزی فلم کی تیسری قسط میں چین کے عالمگیر کردار اور اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک کے رہنماوں اور ماہرین کی آرا بھی شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :