بھارتی بالی وڈ سٹار عامر خان نے ترکی کے گیم میں جیتی لاکھوں کی رقم مسلمانوں کے لئے عطیہ کر دی

منگل 17 اکتوبر 2017 12:59

بھارتی بالی وڈ سٹار عامر خان نے ترکی کے گیم میں جیتی لاکھوں کی رقم مسلمانوں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ) :بھارتی فلم سٹار عامر خان فلم کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ترکی کے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ گیم شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے 17لاکھ36ہزار روپے جیتے ۔

(جاری ہے)

انعام میں جیتی گئی رقم انہوں نے ترک کے پناہ گزینوں کو عطیہ کر دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روم قبل عامرخان ترک کی صدر سے بھی ملے اور یہاں صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں عامر خان کو ترک کی جانب سے قران پاک کو تحفہ بھی دیا گیا جسے لے کر وہ بہت خوش دکھائی دئیے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں