سعودی عرب ، کالجوں میں طالبات کو ڈرائیونگ سیکھانے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 12:47

سعودی عرب ، کالجوں میں طالبات کو ڈرائیونگ سیکھانے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں عورتوں کے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی سپروائزر امل ال ساہلی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرریاست کے مختلف کالجز میں خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کے لیے سینٹرز قائم کرئے گا۔

(جاری ہے)

امل نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر عورتوں کو گاڑیوں کے پارٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے کلاسوں کا آغاز کرنے لگا ہے ۔

اسے علاوہ خواتین کو ان کلاسز میں ٹریفک قوانین سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات اور اساتذہ کے لئے 3،000 کاروں کی پارکنگ کے لیے خالی جگہیں فراہم کرئے گی۔ ماہرین کے مطابق ریاست میں14.8 ملین خواتین کی آبادی ڈرائیونگ سکولوں میں بھرتی ہونے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :