فوج اورعدلیہ کیخلاف کیچڑاچھالنے کانتیجہ،مریم نواز کے میڈیا سیل کے پانچ افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 12:43

فوج اورعدلیہ کیخلاف کیچڑاچھالنے کانتیجہ،مریم نواز کے میڈیا سیل کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کے میڈیا سیل کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سرکاری خرچ اور کروڑوں اربوں روپے کی لوٹ مار کر کے ایک میڈیا سیل قائم کیا ہے۔

جس کے بعد اس میڈیا سیل کا ہیڈ کوارٹر پاکستان سے شفٹ کر کے دبئی لے گئیں۔

(جاری ہے)

اس میڈیا سیل کے افراد نے ملک کے اداروں بالخصوص فوج اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے کی ایک منظم مہم چلائی تھی ۔ ان میں سے پانچ عدد افراد کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو براہ راست ملوث ہیں ۔ ان میں سے ایک میڈیا سیل فوج کو گالیاں دیتا تھا ، پولیس حراست میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جُرم کیا ہے کہ ہم نے کس نے کہنے پر یہ کام کیا تھا۔چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ یہ لوگ مریم نواز کو براہ راست خبریں دیتے تھے ۔ جبکہ میڈیا سیل کے مزید چھبیس لوگوں کو بھی اس ضمن میں شناخت کیا گیا ہے جن کی گرفتاری بھی جلد ہو گی۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :