بنگلا دیشی حکومت کا کوٹو پالونگ میں دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ قائم کرنے کا اعلان

منگل 17 اکتوبر 2017 12:59

بنگلا دیشی حکومت کا کوٹو پالونگ میں دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ قائم ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بنگلا دیش کی حکومت نے میانمار کی سرحد کے قریب روہنگیا مسلم مہاجرین کے کئے دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں اس ہزار افراد کو رہائش کی سہولت میسر ہو گی۔

(جاری ہے)

بنگلا دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کیمپ سرحدی گائوں کوٹو پالونگ میں تین ہزار ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائے گا اور اس پر کام ایک سے دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ میانمار میں فوج کے مظالم کے باعث گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ملک بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلم مہاجرین کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ان لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :