بوڑھے والدین کے لئے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے

منگل 17 اکتوبر 2017 12:40

بوڑھے والدین کے لئے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ) :سپریم کورٹ نے بوڑھے والدین کے لئے تاریخی فیصلہ دے دیا ہے جس میں اب کسی بھی بوڑھے والدین کو اب گھر میں رکھیں یا گھر سے باہر ان کو خرچہ دینا لازمی ہو گا ۔ اگر کوئی نا فرمان اولاد اس کا انحراف کرے گی تو عدالت کی جانب سے اسے سزا بھی دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین نے اس فیصلے کو خوش آئندقرار دیا ہے ،اس قانون کے تحت کوئی والدین اپنی کفاکت کا خرچہ اپنی اولاد سے لے سکتے ہیں اگر کوئی اس سے انحراف کرتا ہے تو فیملی سول عدالت سے رجوع بھی کر سکتا ہے ۔

۔اولڈ ہوم میں زندگی گزارنے والے والدین بھی اس فیصلے کی روشنی میں اپنے بچوں سے خرچا لیں سکتے ہیں ۔ جو نا فرمان اولاد اپنے والدین کو گھر سے باہر نکال دیتی ہے یا انہیں خرچہ نہیں دیتی وہ بھی اب قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ 

متعلقہ عنوان :