پاکستان سے ملک بدر ہونے والا ترک استاد بیوی سمیت ترکی میں گرفتار

کچماز اور اس کی بیوی کو ترکی میں حکام نے گرفتار کر لیا،ان کے بچے دادی کے پاس ہیں،قریبی ساتھی کی گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 12:46

پاکستان سے ملک بدر ہونے والا ترک استاد بیوی سمیت ترکی میں گرفتار
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان سے ڈی پورٹ کیے جانے والے ایک ترک ماہر تعلیم کو اس کی بیوی سمیت ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ ترک ٹیچر لاہور میں قائم کئی پاک ترک اسکولوں کا سربراہ تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسعود کچماز کے اسکول کے ایک ساتھی نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اب کچماز اور اس کی بیوی کو ترکی میں حکام نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اٴْن کے بچے دادی دادا کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

مسعود کچماز لاہور میں قائم پاک ترک اسکولوں کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ پاک ترک اسکولوں کے نٹ ورک پر مبینہ طور پر امریکا میں ایک جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔مسعود کچماز پر بھی جولائی2016 میں ترک حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام بغاوت میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم اس ترک ماہر تعلیم نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔ پاک ترک اسکولوں نے بھی گولن کے ساتھ کسی قسم کی وابستگی سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :