قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی پہلی بار تفتیشی آفسر کے سامنے پیش

تفتیشی افسر نے مفتی عبدالقوی سے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے تفتیش کی

منگل 17 اکتوبر 2017 12:46

قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی پہلی بار تفتیشی آفسر کے سامنے پیش
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں ایم پیشرفت ہوئی ہے۔ مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت کے بعد پہلی بار تفتیشی آفسر کے سامنے پیش ہوئے۔ تفتیشی آفسر نے ان سے قندیل قتل کیس کے حوالے سے سوالات کیے۔قندیل بلوچ قتل کیس میں عبوری ضمانت کے بعد مفتی عبدالقوی تفتیشی آفسر کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تفتیشی افسر نے مفتی عبدالقوی سے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے تفتیش کی۔

مفتی عبدالقوی کی جانب سے تحریری اور زبانی سوالات کے جوابات دیے گئے جب کہ مفتی عبدالقوی نے چند روز قبل ہی عبوری ضمانت کرائی تھی جس کے باعث پولیس نے انھیں گرفتار نہیں کیا تاہم مفتی عبدالقوی کی آج عبوری ضمانت کی پیشی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس عدالت سے عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی تاکہ پولیس عدالت کے سامنے اس کیس کے حوالے سے مزید اہم حقائق سامنے لا سکے۔

متعلقہ عنوان :