افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اکتوبر 2017 12:30

کرم ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ):افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے خرلاچی کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک گھر پر میزائل داغے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خرلاچی کے علاقے کچ خرم میں جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں جب کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں۔واقعے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 20 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔