سعودی عرب ، گزشتہ 6 ماہ میں 179 ہزار غیرملکی نوکریاں چھوڑ کر گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 12:25

سعودی عرب ، گزشتہ 6 ماہ میں 179 ہزار غیرملکی نوکریاں چھوڑ کر گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی مقامی ذرائع کے مطابق جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے انکشاف کیا ہے کہ سال رواں 2017ءکی پہلی چھ ماہ کے دوران نجی اداروں میں کام کرنے والے 179 ہزار غیر ملکی ملازم نوکریاں چھوڑ کرسعودی عرب سے سے چلے گئے ۔ 2016ءکے آخر میں آرگنائزیشنز میں رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد 8.5ملین تھی جو کہ کم ہو کر 8.31 رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران نوکریوں سے استعفی دے کر مملکت کو خیر باد کہنے والے تارکین کی تعداد میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران 69 ہزار اور دوسری سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 10 ہزارملازمین کم ہوئے ۔ مجموعی طور پر جنرل آرگنائزیشن فارسوشل انشورنس کے یہاں رجسٹرڈ ملازمین کی مجموعی تعداد میں 183.2ہزار کی کمی واقع ہوئی ۔ ان میں سے 179 ہزار غیر ملکی اور 4350 سعودی شہری ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی کارکنان کی تعداد میں 10.6ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :