حکمرانوں کی ناک کے نیچے محکمہ صحت کی مخدوش حالت ،رائیونڈ میں خاتون نے ہسپتال کے باہر سڑک پر بچی کو جنم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اکتوبر 2017 12:22

رائیونڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ):حکمران خاندان کی ناک نیچے محکمہ صحت کی مخدوش حالت بے نقاب ہوگئی ، ڈاکٹر نہ ہونے پر خاتون نے ہسپتال کے باہر سڑک پر بچی کو جنم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت آئے روز محکمہ صحت میں بہتری کے دعوے کرتی ہے مگر گاہے بگاہے ہونے والے واقعات ان دعووں کی قلعی کھول دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق حکمران خاندان کے رہائشی علاقے رائیونڈ میں حالات یہ ہیں کہ ڈاکٹر نہ ہونے پر خاتون نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر سڑک پر بچی کو جنم دے دیا۔

اس واقعے پر ہسپتال کی انتظامیہ نے موقف اختیا کیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹر موجود نہیں تھے اس لیے مریضہ کو داخل نہیں کیا جبکہ دوسری طرف صوبائی وزیر صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے حوالے سے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔