سمندری طوفان اوفیلیا نے برطانوی ساحلوں میں تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک

لاکھوں افراد بجلی سے محروم، سیکڑوں پروازیں منسوخ، 176 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اڑا کر رکھ دیا، درخت گرنے سے متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں

منگل 17 اکتوبر 2017 12:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سمندری طوفان اوفیلیا نے انگلینڈ، ویلز اور آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 176 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اڑا کر رکھ دیا۔ درخت گرنے سے متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں۔ طوفانی ہواں سے دو لاکھ تیس ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ طیاروں کو لینڈ نگ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس کے بعد تین سو کے قریب فلائٹس منسوخ کر دی گئیں۔ ادھر لندن میں بھی موسم خراب ہوتا جا رہا ہے، تیز اور سرد ہوائیں چلنے سے آسمان زرد ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :