فرانس میں خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ

منگل 17 اکتوبر 2017 12:36

فرانس میں خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) فرانس میں خواتین پر سرعام فقرے کسنے ، سیٹی بجانے یا غیر اخلاقی اشارے بازی سے نمٹنے کیلئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

نئے قانون کی روح رواں 34 سالہ وزیر قانون مارلین شیپا ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ایسے قانون کی سخت ضرورت تھی کیونکہ موجودہ قوانین میں گلیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوئی تعریف نہیں ۔نئے قانون کی تیاری کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ہراساں کی تعریف اور جرمانے کے تعین کیلئے پولیس اور مجسٹریٹس کیساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :