سیکیورٹی فورسز نے سبی میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا،

50 کلو وزنی بم بر آمد

منگل 17 اکتوبر 2017 12:27

سیکیورٹی فورسز نے سبی میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا،
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سیکیورٹی فورسز نے سبی میں دہشت گردی کا ناپاک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 50 کلو وزنی بم بر آمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکیورٹی فورسز نے کوکرٹ کے علاقے سے پچاس کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کیا ہے، بم کو قومی شاہراہ پر پل کی نیچے نصب کیا گیا تھا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے بم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔