آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی ، 23 اکتوبر سے آئل ٹینکرز نہیں چلیں گے

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 12:16

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی ، 23 اکتوبر سے آئل ٹینکرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء): آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 23اکتوبر سے آئل ٹینکرز نہیں چلیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد 15ڈپوز کو تیل کی سپلائی بند ہو جائے گی۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ ناقابل قبول ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پٹرول کا شدید بحران پید اہونے کا خدشہ ہے۔