پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48 کروڑ 92 لاکھ روپے جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 12:13

پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48 کروڑ 92 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پورٹس اینڈشپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 48کروڑ92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی12ارب 77کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 7کروڑ 50لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت بریک واٹر کی تعمیر کی فزیبیلٹی کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ، مولابند ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 25کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہدری کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 10کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔