پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 34 کرو ڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 12:13

پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 34 کرو ڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 34کروڑ70لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی10ارب 88کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ 40لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 4کروڑ 24 لاکھ، پلاننگ کمیشن میں سوشل انٹر پرینیورشپ سنٹر کے قیام کے لئے 80لاکھ، ویژن 2025ء کے سپورٹ اور مانیٹرنگ کے لئے 5 کروڑ، سنٹر اور رورل اکانومی کے لئے ایک کروڑ، سی پیک کے تحت سنٹر فار ایکسی لینس کے لئے 5کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔