وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 76 ارب 25 کروڑ روپے جاری کر دیئے

منگل 17 اکتوبر 2017 12:13

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 76ارب 25کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 3ارب 91کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 14ارب 59کروڑ، ایرا کے لئے 90 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کے لئے 30ارب ، سیفران فاٹا کے لئے 5ارب14کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 6 ارب 12کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی8 ارب 14کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 9ارب 38 کروڑ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 56ارب 5 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 8 ارب 28کروڑ، سپارکو کے لئے 50کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 30کروڑ 45 لاکھ ، ریونیو ڈویژن کے لئے 9کروڑ 30 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 8 ارب 86کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے 48کروڑ92 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کے لئے 34کروڑ 70 لاکھ ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لئے ایک ارب 91 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 51 کروڑ 17لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولات بہتر بنانے کے لئے ایک ارب 71 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 32کروڑ 27لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 6 ارب 50کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 57 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے 53کروڑ64 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 86کروڑ40 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 62کروڑ 31 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 12کروڑ39 لاکھ، کیڈڈویژن کے لئے ایک ارب 88کروڑ 78 لاکھ، کامرس ڈویژن کے لئے 12کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 16کروڑ30 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 64 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہاہے۔