وائی فائی نیٹ ورکس میں سنگین سکیورٹی خامی کا انکشاف

منگل 17 اکتوبر 2017 12:03

وائی فائی نیٹ ورکس میں سنگین سکیورٹی خامی کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ) :وائی فائی جس ڈیوائس پر استعمال کیا جا رہا ہے وہ ہیک ہونے کے سنگین خطرے کی زد میں ہے ۔کمپنی کی جانب سے تمام ڈیوائس کی سکیورٹی پروٹوکول میں موجود ایک خامی کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

WPA2پروٹوکول جوکہ وائرلیس نیٹ ورکس اور ڈیوائس کے تحفظ کے لئے ہوتا ہے اس میں خامی کو کمپیوٹر سکیورٹی محقق میتی و انہوف نے دریافت کیا کہ جسے رینسٹالیشن اٹیک یا کریک کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بڑے ہیکرز کو کسی بھی نیٹ ورک ٹریفک کی سن گن لینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اور یہ ان کے لئے بڑا خطرہ ہے جو وائی فائی کنکشن سے حساس یا نجی معلومات کسی کو بھجتے ہیں ۔اور آج کل دفاتر میں وائی فائی نیٹ ورک ہی عام طور پر انٹر نیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہیکرز اس کمزوری سے فائد ہ اٹھا کر حساس معلومات حاصل کر سکتا ہے ۔ اس سے موبائل فون ،کمپیوٹر ،وغیرہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :