سعودی شہرالخبر میں 155 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 12:08

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی فروغ نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے 155 تارکین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے اخبار کے مطابق الخبر شہر میں وزارت محنت و سماجی فروغ نے کارروائی کرتے ہوئے کمشنریوں ، تحصیلوں اور محلوں میں سے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے 155 تارکین کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اقامہ و محنت قوانین خلاف ورزی کرنے والے مذکورہ افراد کے خلاف مملکت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور چھاپے مارنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :