بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پہلی بار خواجہ سرا کو سول کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اکتوبر 2017 11:45

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پہلی بار خواجہ سرا کو سول کورٹ کا جج مقرر ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ): بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پہلی بار خواجہ سرا کو سول کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک خواجہ سرا جوتیا جندال کو پہلی بار سول کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ 29 سالہ جندال نے 2010ء میں قانون کی ڈگری لی۔

(جاری ہے)

وہ بنگال میں ایک متعصب ہندو گھرانے میں پیدا ہوا۔ گھر والوں نے اس کے ساتھ برا سلوک کیا جس کے باعث اس نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور اترپردیش کے علاقے اسلام پور کو اپنا گھربنایا۔جوتیا جندال نے اپنی زندگی میں خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے کافی جدوجہد کی جس میں خواجہ سرائوں کیلئے سرکاری نوکریاں اور تعلیم کی سہولت شامل تھی۔ وہ اپنے علاقے کا پہلا خواجہ سرا تھا جسے شناختی کارڈ ملا۔