رائیونڈ‘ اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دیدیا

منگل 17 اکتوبر 2017 12:08

رائیونڈ‘ اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دیدیا
رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال میں ڈاکٹرزکے نہ ہونے کے باعثخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں رائیونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرزموجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہرہی سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔ریسکیو عملے نے زچگی کے بعد خاتون کولاہورکے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :