غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے‘

پیپلز پارٹی نے غریبوں کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی‘ غربت کے خاتمے تک روٹی‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ جاری رہے گا, چیئرمینپیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

منگل 17 اکتوبر 2017 12:08

غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے انقلابی پروگرام لائیں گے‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے اور دیتی رہے گی‘ غربت کے خاتمے تک روٹی‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے انقلابی پروگرام لائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی۔ بینظیر انکم سپورٹ جیسے نئے اور جدید پروگرا لائیں گے۔ پیپلز پارٹی بھوک و افلاس کے خلاف جدوجہد کا دوسرا نام ہے غربت کے خاتمے تک روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ جاری رہے گا۔