شیخ رشید عدلیہ اور آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں‘ رانا ثناء الله

منگل 17 اکتوبر 2017 12:08

شیخ رشید عدلیہ اور آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں‘ رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ کھچڑی پردے کے پیچھے نہیں بلکہ آگے پک رہی ہے‘ شیخ رشید عدلیہ اور آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں‘ ملک میں جمہوریت قائم ہے اور رہے گی‘ 2018 کے انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس کی حکومت چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو رانا ثناء الله نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کبھی عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن جاتے ہیں اور کبھی آئی ایس پی آر کے۔

وزیراعظم کا ٹیکنو کریٹس سے متعلق بیان خود ساختہ ترجمانوں کے لئے ہے۔ کھچڑی پردے کے پیچھے نہیں بلکہ پردے کے آگے پک رہی ہے۔ شیخ رشید جیسے سازشی عناصر روزانہ حکومت جانے کی باتیں کررہے ہیں ملک میں جمہوریت قائم ہے اور رہے گی۔ پاکستانی عوام جمہوریت چاہتے ہیں اور اس کے محافظ ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس کی حکومت چاہتے ہیں۔