عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول،
تازہ ترین : 1
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول،

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول،

قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے، 26 اکتوبر سے قبل گرفتاری کا امکان ۔پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں اور پولیس حکام کے مطابقکارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 12:08:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں