Live Updates

عوام یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے، شہباز شریف

جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، دھرنا گروپ ہوش کے ناخن لیتا تو بجلی کے کئی منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے،تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 12:08

عوام یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہعوام یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے، جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، اگردھرنا گروپ ہوش کے ناخن لیتا تو بجلی کے کئی منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے،تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ اکیس کروڑعوام ہرموقع پر یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے ہیں، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ترقی کا مخالف ہے، ہر محاذ پر شکست کے بعد دھرنا اورلاک ڈان کے شوقین گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے۔

خادم اعلی پنجاب کا نے کہا تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے،پاکستان کے عوام کوکھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیاجاسکتا، آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی خدمت ،دیانت ،امانت اورشفافیت کی سیاست کامیاب ہوگی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات