میں ایک کلومیٹر سے خاتون کو دیکھ کر اس کا کردار پہچان جاتا ہوں۔ نعیم بخاری نے اپنی اس بات کی وضاحت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 11:33

میں ایک کلومیٹر سے خاتون کو دیکھ کر اس کا کردار پہچان جاتا ہوں۔ نعیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم بخاری کو اپنے ایک بیان کہ '' میں ایک کلو میٹر سے خاتون کو دیکھ کر اس کا کردار پہچان جاتا ہوں'' کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد اب انہوں نے اپنے اس بیان کی وضاحت کی اور بتایا کہ میری دونوں آنکھوں میں موتیا اُتر آیا تھا جس کی وجہ سے میں ڈاکٹر کے پاس گیا تو انہوں نے مجھے لینز ڈلوانے کا مشورہ دیا ۔

(جاری ہے)

میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ اس سے کیا فائدہ ہو گا تو ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ یہ بائی فوکل ہیں اور ان سے آپ تاحد نگاہ دیکھ سکتے ہیں، جس پر میں نے شرارتاً ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا اس سے میں لوگوں کا کردار بھی بتا سکتا ہوں؟ جس پر ڈاکٹر نے قہقہہ لگایا اور مجھے کہا کہ اگر دماغ میں شرارت ہو تو یہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر کی گئی تنقید کا بُرا نہیں مناتا کیونکہ میں اکثر ہی خود پر ہنستا ہوں اور جو انسان خود پر ہنستا ہے اس کو ناقدین کی کسی بات سے فرق نہیں پڑتا ۔ ٹھیک ایسے ہی مجھے بھی اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی

متعلقہ عنوان :