وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں
تازہ ترین : 1
وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسحاق ڈار کل شام کو ٹی وی چینلز آئے اور غروب ہونے کے وقت طلوع ہوئے ۔ ان کا لکہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن مجھے شک ہے کہ اسحاق ڈار صاحب ایک بیماری ہے اور وہ ہے جھوٹ کی بیماری۔ یہ بیمار ہیں ۔ اگر میں ان سے وقت پوچھوں تو یہ میرا وقت جھُٹلا کر اپنا بتا دیں گے اور کہیں گے کہ میں یہ بات ثابت کر سکتا ہوں اور پھر ایسے دلائل دیں گے کہ بس۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان مریضوں کی شخصیت پر یہ جھوٹ طاری ہو جاتا ہے، اور میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اگر انسانی شکل میں زمین پر جھوٹ اتارا جاتا تو وہ اسحاق ڈار ہوتے ۔ وہ بیمار ہیں ، میں ان کی رہنمائی کر سکتا ہوں، ان کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ اسحاق ڈار بتا دیں کہ انہوں نے چار سال میں پینتیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے، اپریل میں اسٹیٹ بنک کے پاس پیسے ختم ہو جائیں گے اور پھر ملک کے ساڑے پندرہ کروڑ بچے خوراک سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے ڈاکٹر عاصم حسین ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 11:22:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں