فلسطینی علاقے الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے لیے 31 مکانوں کی تعمیر کی منظوری

منگل 17 اکتوبر 2017 11:25

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے لیی31 نئے مکانات تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی یہودی آبادکاری مخالف غیر سرکاری تنظیم’’ اب امن‘‘ نے ایک بیان میں اس فیصلے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک کمیٹی نے 2002ء کے بعد پہلی مرتبہ الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے لیے ان مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

’’اب امن ‘‘کے مطابق (آج) بدھ کو اسرائیل کی ایک منصوبہ بندی کونسل کا اجلاس متوقع ہے اور اس کے ایجنڈے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں میں مزید دوہزار سے زیادہ مکانوں ( یونٹوں) کی تعمیر کے منصوبوں پر غور شامل ہے۔ ایک اسرائیلی عہدہ دار کے مطابق الخلیل میں بھی نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے اور یہودی آباد کاروں کے لیے مختلف مراحل میں 3736 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :