متحدہ عرب امارات میں ’’فرنیچر اور بجلی کے پنکھوں‘‘ کی عالمی تجارتی نمائشوں کیلئے درخواستیں طلب

منگل 17 اکتوبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ’’فرنیچر اور بجلی کے پنکھوں‘‘ کی عالمی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے 31 اکتوبر 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق فرنیچر کی نمائش دسمبر 2017ء میں جبکہ بجلی کے پنکھوں کی نمائش مارچ 2018ء میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تجارتی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کئے جا سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :