لندن کے ٹیوب اسٹیشن پر نامعلوم شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 01:28

لندن کے ٹیوب اسٹیشن پر نامعلوم شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی
لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) لندن کے ٹیوب اسٹیشن میں نامعلوم شخص کی جانب سے 3 لوگوں پر چھریوں کے وار کرکے انکو شدید زخمی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارسن گرین کے ٹیوب اسٹیشن کے باہر نامعلوم شخص کا3 لوگوں پر چھریوں سے حملہ تاہم حملے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد ٹیوب اسٹیشن کو بند کردیا گیا جبکہ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مشکوک شخص کی تلاش شروع کردی ہے