دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے شکست دے کرسیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی

پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دینے والے بابر اعظم کی لگاتار دوسری سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنے مقررہ اوورز میں 219 رنز اسکور کیے شاداب خان اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچر ی ا ور وکٹوں کی بدولت مرد میدان قرار پائے

منگل 17 اکتوبر 2017 00:10

دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے شکست دے کرسیریز میں ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے شکست دے کرسیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی، پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دینے والے بابر اعظم کی لگاتار دوسری سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنے مقررہ اوورز میں 219 رنز اسکور کیے شاداب خان اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچر ی ا ور وکٹوں کی بدولت مرد میدان قرار پائے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ٹاس جیتنے اور پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔

11 رنز کے انفرادی اسکور پر فخر زمان لہیرو گاماگے کا شکار بنے۔پاکستان کی دوسری وکٹ احمد شہزاد کی گری جو صرف 8 رنز بناکر لکمل کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ 40 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ شعیب ملک 11 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 5 رنز بناکر پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔

اگلے ا?ؤٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے جو 10 رنز بناکر جیفری وندرسے کا شکار بنے۔ٹاپ ا?رڈر کی ناکامی کے بعد بابر اعظم اور شاداب خان کے درمیان 109 رنز کی شراکت نے پاکستان کی پوزیشن بہتر بنائی۔ بابر اعظم اور شاداب خان کے درمیان 109 رنز کی شراکت نے ٹیم کو استحکام فراہم کیا۔بابر اعظم نے اپنے کریئر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔ متحدہ عرب امارات میں یہ ان کی لگاتار پانچویں سنچری تھی۔

دوسری جانب شاداب خان نے بھی اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان کو 219 رنز کے مجموعے تک پہنچانے دونوں کھلاڑیوں نے اہم ترین کردار ادا کیا۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو گاماگے نے چار، تھیسارا پریرا نے دو جبکہ جیفری وندرسے اور سرنگا لکمل نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،ابوظہبی دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم48 اوورز میں187 رنز پر ڈھیر ہو گئی سری لنکا کے اپل تھرنگا112 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ونڈرسے 22 تھرمنی12اورمینڈس10 رنز بنا سکے پاکستان کے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا شاداب خان اپنے کریئر کی پہلی نصف سنچر ی ا ور وکٹوں کی بدولت مرد میدان قرار پائے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ سری لنکا نے بھی پہلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی۔

سرفراز الیون، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان پر مشتمل ہے۔سری لنکا کی ٹیم میں نیروشن ڈکویلا، اپل تھرنگا، دنیش چندی مل، لہیرو تھری مانے، کسال مینڈس، ملنڈا سری وردنا، تھیسارا پریرا، اکیلا دننجیا، جیفری وندرسے، سرنگا لکمل اور لہیرو گاماگے شامل ہیں۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :