احتساب عدالت کے باہر پولیس افسر کو تھپڑ مارنیوالا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورانعام بھٹی نوکری سے فارغ

پیر 16 اکتوبر 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) شریف فیملی کی 13اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پروکلااور پولیس کے درمیان ہونے والے واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورانعام بھٹی کوفارغ کردیا،انہوں نے ا حتساب عدالت اسلام آباد کے باہرپولیس افسرکو تھپڑ مارا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاورانعام بھٹی نے احتساب عدالت میں نیب عدالت میں داخل ہونے کی کوشش میں ڈیوٹی پر مامورپولیس افسرکو تھپڑ مارا تھا ۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت سے پہلے صبح وکلا عدالت پہنچے تو انہیں پہلے ناکے پر روک لیا گیا اور کہا گیا کہ کمرہ عدالت میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس پر وکلا نے پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا اجازت نامہ دکھایا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور پولیس کے تشدد سے ایک وکیل زخمی ہوگیا جبکہ ایک خاتون وکیل کے ساتھ بھی دھکم پیل کی گئی۔

پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعے کے خلاف وکلا نے احتساب عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کرادی تھی۔جبکہ پولیس انسپکٹر شکیل احمد نے احتساب عدالت کے باہر وکیل کی جانب سے تھپڑ مارنے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کروا یا ہوا ہے ،جس میں کارسرکار میں مداخلت اور زدوکوب کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :