حکومت کی معاشی پالیسیاں دنیابھرمیں سراہی جاتی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج معیشت کا اہم سیکٹرہے، وزیرخزانہ بہت محنتی ہیں آج کل ان کی توجہ مقدمات پرہے مگر وہ حکومتی معاملات سے لاتعلق نہیں ہیں ، وزیراعظم اور وزیرخزانہ سٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالیں گے ،سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کیاجائیگا

گورنر سندھ محمد زبیر عمرکی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں دنیابھرمیں سراہی جاتی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج معیشت کا اہم سیکٹرہے، وزیرخزانہ بہت محنتی ہیں آج کل ان کی توجہ مقدمات پرہے مگر وہ حکومتی معاملات سے لاتعلق نہیں ہیں ، وزیراعظم اور وزیرخزانہ سٹاک مارکیٹ کو بحران سے نکالیں گے ،سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کیاجائیگا۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سی پیک سب سے بڑامنصوبہ ہے ،حکومت کی معاشی پالیسیاں دنیابھرمیں سراہی جاتی ہیں، ملکی تاریخ میں اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی 4سال میں ہوئی ۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کیساتھ میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم کو تجاویز دی گئیں اس میٹنگ میںوزیرخزانہ ہوتے توزیادہ اچھاہوتا، وزیراعظم کوبتایاگیاکہ تجاویزپرعملدرآمدسے معیشت بہترہوگی،سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کیاجائیگا، وزیرخزانہ بہت محنتی ہیں آج کل ان کی توجہ مقدمات پرہے اس کے باوجود وہ حکومتی معاملات سے لاتعلق نہی، وزیراعظم اوراسحاق ڈاراسٹاک مارکیٹ کوبحران سے نکالیں گے۔