سوات اور گردو نواح میں 4.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر4.5 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کوسوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔…

متعلقہ عنوان :