بھارتی اشتعال انگیزی بنیادی تنازعات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے ، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت سرحدی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء میں نیو کلیئر فلش پوائنٹ ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن کی بحالی ممکن نہیں، قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

پیر 16 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی بنیادی تنازعات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، قبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے ، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت سرحدی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے ۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء میں نیو کلیئر فلش پوائنٹ ہے ۔

مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن کی بحالی ممکن نہیں ۔ قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا ۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت سرحد پر اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت سے بخوبی واقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے مذاکرات کا خواہاں رہا ہے ۔

بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحد پر اشتعال انگیز کارروائیں کر رہا ہے ۔ ملکی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان پر عزم ہے ۔ دنیا کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اپنے مسائل حل کر سکتی ہے تو پاکستان اور بھارت کیوں نہیں ۔…