کرم ایجنسی میں پاکستان حدود میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا ،افغانستان کی حدود میں دو فضائی حملے کئے گئے جن کی آواز پاکستانی علاقے میں سنی گئی ،ذرائع

پیر 16 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں پاکستان حدود میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا ،افغانستان کی حدود میں دو فضائی حملے کئے گئے جن کی آواز پاکستانی علاقے میں سنی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان بارڈر کی طرف ایک فضائی حملہ کیا گیا جس کے کچھ دیر بعد لوئر کرم کی دوسری طرف افغان حدود ایک اور فضائی کارروائی کی گئی ۔پاکستان کے اندر کوئی فضائی کارروائی نہیں ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کی آوازیں پاکستانی علاقوں میں سنی گئیں ۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کرم ایجنسی کے قریب ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔