موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت پاکستانی اقتصادی صورت حال میں بہتری آئی،ٹیکس ریونیو اور جی ڈی پی کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت گزشتہ سالوں کی نسبت پاکستانی اقتصادی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ ٹیکس ریونیو اور جی ڈی پی کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مناسب اقدامات کرتے ہوئے فوری کام شروع کیا جس کی بدولت ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادوشمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد کیا ہے۔

محمد نواز شریف کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے ٹیکس ریونیو اور جی ڈی پی میں بہتری کے لیے بہت اہم اقدامات کیے۔

متعلقہ عنوان :