سکھرمیں خوراک کے عالمی دن کے موقع پرسول سوسائٹی کا گلے میں ٹماٹر باندھ کر احتجاج

معیشت کی بہتری کے دعوے کرنے والے مہنگائی پر قابو پاکر اشیاء کی فراہمی عام آدمی تک یقینی بنائی جائیں، احتجاجی مظاہرین کا خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سکھرمیں خوراک کے عالمی دن کے موقع پرسول سوسائٹی کا گلے میں ٹماٹر باندھ کر احتجاج,اور نعرے بازی ,معیشت کی بہتری کے دعوے کرنے والے مہنگائی پر قابو پاکر اشیاء کی فراہمی عام آدمی تک یقینی بنائی جائیں ،رہنمائوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھرمیں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر سول سو سائٹی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کی بہتری کے دعوے کرنے والوں نے ملک میں اتنی مہنگائی کردی ہے کہ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ہی ناممکن بنا دیا گیاہیاگر حکومتی دعوے سچے ہیں تو حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور آئے دن پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بند کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اور ان کو دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :