سکھر ،احتساب عدالت میں رینی کینال معاوضہ ادائیگی میں کرپشن کیس کی سماعت،جرم ثابت ہونے پر سابق ای ڈی او ریونیو سمیت 9 ملزمان کو بھاری جرمانہ عائد کرکے قید کی سزا سنا دی گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سکھر کی احتساب عدالت میں رینی کینال معاوضہ ادائیگی میں کرپشن کیس کی سماعت،جرم ثابت ہونے پر سابق ای ڈی او ریونیو سمیت 9 ملزمان کو بھاری جرمانہ عائد کرکے قید کی سزا سنا دی،ملزمان میں باپ اور بیٹے بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق رینی کینال معاوضہ ادائیگی کیس میں کرپشن کیس کی سماعت کے دوران کرپشن ثابت ہونے پر ای ڈی او ریونیو علی ڈنو کو پانچ سال قید،2کروڑ روپے جرمانہ،سابق ریونیو آفیسر محمد اسلم کو پانچ سال قید، تین کروڑ روپے جرمانی،سابق ڈی ڈی او لینڈ اکیوزیشن آفیسر اوباڑوگلشیر سولنگی کو 7 سال قید تین کروڑ جرمانہ،سابق لینڈ اکیوزیشن آفیسر ڈہرکی ایس این ایاز کو 7 سال قید 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،سماعت میں جرم ثابت ہونے پر ایس ایم ایاز کے دو بیٹوں پر بھی جرمانہ عائد کرکے سزائیں دی گء کاشف ایاز اور آصف ایاز کو پانچ پانچ سال قید اور ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ،گھوٹکی کے سابق مختیار کار محمد حسین مغل پر 5 سال قید 2 کروڑ روپے جرمانہ،سابق تپدار محمد شعبان،سپر وائزر عبد الستار کلوڑ پانچ پانچ سال قید اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سماعت کیلئے ضمانت پر آئے پانچ ملزمان کو فوری جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :