سی پیک منصو بے سے پا کستا ن کو آئندہ پچا س سال تر قی کا انفرا اسٹرکچر میسر آئے گا ،نا ہید میمن

پیر 16 اکتوبر 2017 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بے سے پا کستا ن کو آئندہ پچا س سال تر قی کا انفرا سٹرکچر میسر آجا ئے گا ۔سی پیک کے تحت تر قی کر نے والے انفرا اسٹرکچر سے را ستے مختصر ہو جا ئیں گے اور تیز تر را بطو ں کا ما حو ل مستحکم ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کی انویسٹمنٹ پا لیسی دیگر ملکو ں کے مقا بلے میں سب سے زیا دہ معتدل رہی ہے لیکن اس کے با وجو د خا طر خواہ انویسٹمنٹ نہ ہو نے کی ایک وجہ یہ ہے کہ بیرو نی انویسٹر کو قا بل اعتما د مقا می پا ر ٹنرز کے ملنے میں دشواری ہو تی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سی پیک کے تحت انڈسٹریل ڈیو لپمنٹ کے فیز میں مقا می سر ما یہ کا ر و ں کو چا ہئے کہ وہ چینی انویسٹر ز کے ساتھ مختلف شعبو ں میں کا رو با ری پا ر ٹنر شپ تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ اس سلسلے میں سر ما یہ کا رو ں کو ہر ممکن مدد فرا ہم کر ے گا ۔ چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے پیر کو سندھ مدر ستہ الاسلا م یو نیورسٹی میں اسا تذہ اور طلبا و طا لبا ت کے سیشن سے مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے طلبا و طا لبا ت سے کہا کہ کرا چی کا رو با رکا مر کز ہے اور آپ اس شہر کے نو جوا ن ہیں۔ آپ کو اپنی صلا حیتیں کا رو با ر کے مختلف شعبو ں میں داخل ہو نے کیلئے صر ف کر نی چا ہیں اس کیلئے آپ کو ہمت کر کے اپنے آئیڈیا ز پر کا م کر نے کیلئے رسک لینا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ میں زراعت اور ٹیکنا لو جی کے شعبو ں میں کا رو با ر کے وسیع موا قع ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ ،وئیر ہا ئو سنگ ،لا جسٹکس کو لڈ اسٹو رج ،ہو ٹل ،مو ٹل ،لیزنگ سمیت دیگر متعدد شعبو ں میں کا رو با ر کے وسیع موا قع ہیں ۔انہو ں نے اس خیا ل کا اظہا ر کیا کہ مستقبل میں حیدرآبا د اور قر ب و جوار کے علا قو ں میں اچھے ہو ٹلو ں کی بڑ ی ضرورت پڑ ے گی ۔لہذا سر ما یہ کا ر اس طر ف توجہ دیں ۔انہو ں نے طلبا و طا لبا ت سے کہا کہ اپنی استعدا د پر سب سے زیا دہ انحصا ر کریں اور آگے بڑہیں ۔

انہو ں نے بتا یا کہ ایجو کیشن سیٹی کراچی میں 9ہزا ر ایکڑ پر 23تعلیمی ادا رو ں نے زمین لے لی ہے اور اس جگہ مستقبل میں تعلیمی ادا رو ں کا عظیم الشا ن کلسٹر بنے گا ۔تقریب سے وا ئس چانسلرسندھ مدرستہ الاسلا م یو نیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے خطا ب کر تے ہو ئے سندھ مدرستہ کی تا ریخ پر تفصیلی رو شنی ڈا لی اور چیئر پر سن نا ہید میمن کے افکا ر کو سرا ہتے ہو ئے ان پر غو ر اور عمل کر نے کی ضرورت پر زور دیا تقریب کے اختتا م پر چیئر پر سن نا ہید میمن کو کتا ب پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :